اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کویت میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی سے جوہری معاہدہ سمیت خطے کی تازہ ترین صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل جواد ظریف نے کویت کے وزیر خارجہ سے بھی ملاقات اور گفتگو کی تھی۔
محمد جواد ظریف نے کویتی وزیرخارجہ صباح خالد احمد صباح سے ملاقات میں کہا تھا کہ ایران عراق کی تعمیر نو کے لئے کویت کی کوششوں کا خیر مقدم کرتا ہے اور اس ملک کے جنگ زدہ علاقوں کی تعمیر میں کلیدی کردار ادا کرنے کا خواہاں ہے۔
خیال رہے کہ کویت میں عراق کے جنگ زدہ علاقوں کی تعمیر نو کے لئے بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲